جرمنی : جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں ، چانسلر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جرمنی کے چانلسر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا کے توانائی کے لیے انتہائی اہم آبی راستے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے محفوظ سفر کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے مگر یہ کردار جنگ کے خاتمے کے بعد ہی ادا کیا جا سکتا ہے۔

نیز ایسا کرادار ادا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ اور جرمن پارلیمان کی منظوری لازمی ہوگی۔ جرمن چانسلر نے کہا ہم اس وقت ان تمام چیزوں سے دور کھڑے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا جرمنی کوئی کردار ادا کر سکتا ہے تو انہوں نے کہا ہم کل پیرس میں ہونے والے آبنائے ہرمز سے متعلق اجلاس میں ان سب پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں اور اس اجلاس میں امریکی افواج سے متعلق بھی غور ہوگا۔

انہوں نے اس سوال کا براہ راست جواب دینے سے انکار کیا کہ جرمنی آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے اپنی خصوصی مہارت کے حوالے سے خدمات پیش کر سکتا ہے۔

دریں اثناء جرمنی کی وزارت دفاع نے بھی اس سلسلے میں کی گئی ای میل کا جواب نہیں دیا۔ جس میں پوچھا گیا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف سامنے آنے والی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کی اس جنگ نے عالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی میں تعطل پیدا کر دیا ہے۔

خیال رہے آبنائے ہرمز تیل و گیس کی 20 فیصد سپلائی کا ذریعہ ہے۔ یہاں سے دنیا بھر کے ملکوں کو تیل و گیس کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔

جرمن چانسلر نے آئرلینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ کم از کم عبوری جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔ ہم صرف اسی صورت میں آبنائے ہرمز کے لیے کچھ کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ایران کے جوہری فوجی پروگرام کے خاتمے پر بھی زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں