ٹرمپ کے ایلچی کا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کھیل ہمیشہ صرف میدان تک محدود نہیں رہتے، کبھی کبھی وہ سفارتی کشیدگی اور سیاسی فیصلوں کا عکس بھی بن جاتے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ نے اسی حقیقت کو ایک نئے تنازع کی صورت میں اجاگر کیا ہے، جس میں ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ پر بھی سیاست کا سایہ پڑتا دکھائی دیتا ہے۔

امریکی خصوصی نمائندے پاولو زامبولی نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کو تجویز دی ہے کہ ایران کی جگہ اٹلی کو ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے۔

ان کے مطابق وہ خود اطالوی نژاد ہیں اور ان کے لیے یہ ایک خواب ہوگا کہ اٹلی جیسی ٹیم جو چار مرتبہ عالمی چیمپئن رہ چکی ہے، امریکا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شریک ہو۔

یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب اٹلی مارچ میں ایک بڑے دھچکے کا شکار ہوا تھا اور مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس میں شرکت کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسی دوران یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے اپریل کے آغاز میں عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ فیفا کے اس جواب کے بعد کرے گا ،جس میں اس نے امریکا سے میکسیکو کی طرف اپنے میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں