جاپان کے شمالی حصے میں آگ کے شعلوں نے تباہی مچا دی ، 1500 خاندانوں کا انخلا
آگ نے قصبہ اوتسوچی کے گردونواح میں 1618 ہیکٹر رقبے کو خاکستر کر دیا ہے
جاپان کے شمال مشرقی صوبے ایواتی میں مسلسل چھٹے روز بھی جنگلات کی آگ بھڑک رہی ہے۔
جاپانی خبر رساں ایجنسی "کیوڈو" کے مطابق آج پیر کی صبح تک اس آگ نے قصبہ اوتسوچی کے گردونواح میں 1618 ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائر سروس اور فوج کے ہنگامی دستوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1200 اہل کار آگ کے شعلوں پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اب تک 1500 سے زائد خاندانوں کو وہاں سے انخلا کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔
خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم دو افراد کے معمولی زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک سالی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ کے شعلے تیزی سے پھیلے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں اس علاقے میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
-
افغانستان اور تاجکستان کے بیچ سرحدی علاقے میں 5.2 شدت کا زلزلہ
زلزلے کی گہرائی 88 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی
بين الاقوامى -
تربیتی اصول: بچوں میں طاقت کو مثبت اور سختی کو منفی رویہ کیسے بنایا جائے؟
ماہرینِ نفسیات بعض اوقات ایک طریقہ استعمال کرتے ہیں جسے ''منتقلی کی کہانی'' کہا جا ...
ایڈیٹر کی پسند -
کامیابی کے سات نفسیاتی اصول جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں
کچھ ایسی خصوصیات ہوتی ہیں ،جو کسی شخص کے مستقبل کی پیشگوئی اس کے IQ (ذہانت کی سطح) ...
ایڈیٹر کی پسند