فلپائن میں آج بدھ کے روز سینیٹ کے اندر فائرنگ کی آواز سنی گئی، جہاں بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب سینیٹر باٹو ڈیلا روزا عمارت کے اندر چھپے ہوئے تھے۔
فلپائنی نیوز ویب سائٹ Philstar کے مطابق، صحافیوں نے بتایا کہ کم از کم پانچ گولیوں کی آوازوں کے باعث وہ محفوظ جگہ کی تلاش میں بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ یہ واقعہ ان سپاہیوں کے قانون ساز عمارت میں داخل ہونے کے چند منٹ بعد پیش آیا جو رائفلوں اور حفاظتی آلات سے لیس تھے۔
دوسری جانب فلپائنی سینیٹ کے ایک عہدے دار نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عمارت اب محفوظ ہے۔
سابق صدر روڈریگو ڈوتیرتے کے دور میں "منشیات کے خلاف جنگ" کی مہم کے سابق سربراہ سینیٹر رونالڈ ڈیلا روزا پیر کے روز سے عمارت کے اندر محصور ہیں اور انہوں نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں گرفتار کرنے اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت مقدمے کے لیے ہالینڈ منتقل کرنے کی کوششیں روک دے۔
ادھر سینیٹ کے چیئرمین آلان پیٹر کائیٹانو، جو ڈیلا روزا کے اتحادی ہیں، نے اپنے فیس بک پیج پر براہِ راست نشریات کے دوران مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ "ہم پر حملہ ہوا ہے"۔
ڈیلا روزا کے ایک اور اتحادی سینیٹر روبن باڈیلا کو بھی سیڑھیاں چڑھتے اور صحافیوں کو علاقہ چھوڑنے کا کہتے ہوئے دیکھا گیا۔
SENATE TO IMPLEMENT LOCKDOWN
— The Philippine Star (@PhilippineStar) May 13, 2026
The Senate Office of the Sergeant-at-Arms (OSAA) says lockdown in 5 minutes, no one in and out of the building.
This is after OSAA Mao Aplasca told reporters an arrest was being made in a few, but did not say anything further. | via @njservallos pic.twitter.com/yOt6QZ44O2
اگرچہ ڈیلا روزا کے مقام کا درست تعین نہیں ہو سکا، تاہم عالمی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں فلپائنی سینیٹر کو حفاظتی حصار میں دیکھا گیا جہاں ان کے گرد متعدد افراد اور صحافی موجود تھے۔
ڈیلا روزا جو اپنی عرفیت "باٹو" سے مشہور ہیں، انھوں نے بدھ کے روز فلپائن ملٹری اکیڈمی کے اپنے سابق ساتھیوں اور رفقاء سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ "اپنے موقف کا اظہار کریں" کہ صدر فرڈینینڈ مارکوس کی حکومت کو "مجھے غیر ملکیوں کے حوالے نہیں کرنا چاہیے"۔
واضح رہے کہ ڈیلا روزا 2016 سے 2018 کے درمیان ڈوتیرتے کی صدارت کے پہلے دو سالوں کے دوران پولیس چیف کے عہدے پر فائز رہے تھے۔
-
شام : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو فوجی ہلاک متعدد زخمی
شامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو شامی فوجی نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو ...
مشرق وسطی -
ٹرمپ کی سرکاری دورے پر بیجنگ آمد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بروز بدھ بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب شی ...
بين الاقوامى -
تل ابیب میں تشو یش ''ٹرمپ کی بے زاری اور وِٹکوف پر عدم اعتماد کا خدشہ''
اگرچہ حالیہ دنوں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، ایران نے جنگ ...
مشرق وسطی