پولیس اور حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ مغربی آسٹریلیا میں ہفتے کے روز دیوہیکل سفید شارک نے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ 38 سالہ شخص کو پرتھ شہر کے قریب واقع روٹنسٹ جزیرے میں صبح 10:00 بجے شکاری شارک نے کاٹ لیا۔
"افسوس کی بات ہے کہ اسے زندہ نہیں بچایا جا سکا،" مغربی آسٹریلیا کی پولیس نے کہا۔
ریاست کے محکمہ پرائمری انڈسٹریز اینڈ ریجنل ڈیولپمنٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس شخص کو کاٹںے والی دیوہیکل سفید شارک چار میٹر (13 فٹ) لمبی تھی۔
محکمے نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس علاقے کے قریبی پانیوں میں "اضافی احتیاط" برتیں جو ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔
گذشتہ سال مارچ میں ایک سرفر دور دراز کے ساحل پر ہلاک ہو گیا تھا جس کے بعد مغربی آسٹریلیا میں شارک کا یہ پہلا مہلک حملہ ہے۔
ایسے شکاری اور خطرناک جانوروں کے انسانوں سے سامنا ہو جانے کے ڈیٹا بیس کے مطابق 1791 سے لے کر اب تک آسٹریلیا میں شارک کے حملوں کے تقریباً 1,300 واقعات ہو چکے ہیں جن میں سے 260 سے زیادہ میں لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔
اس واقعے سے پہلے حالیہ ترین ہلاکت ایک 12 سالہ لڑکے کی تھی جو جنوری میں سڈنی ہاربر میں شارک کے حملے کے بعد مر گیا تھا۔
یہ دو دنوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے چار حملوں میں سے ایک تھا جس کے باعث حکام شہر کے درجنوں ساحلوں کو بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔
شارک سے متعلق یہ شہر کی تیسری حالیہ ہلاکت تھی۔
آسٹریلوی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ پانیوں میں گنجانیت اور سمندر کے بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت سے شارک کے ہجرت کرنے کے انداز اور ماحول متأثر ہو رہا ہے جو ان کے حملوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
-
ایک اوپیرا کے باعث چین میں ثقافتی انقلاب جو کروڑوں افراد کی موت کا باعث بنا
یہ ثقافتی انقلاب ماؤزے تنگ کے بقیہ دور حکومت تک جاری رہا
بين الاقوامى -
خونی شادی... جھگڑے کے بعد دولہا نے مہمانوں کے سامنے دلہن کو قتل کر دیا
برازیل میں پیش آنے والے ایک ہول ناک واقعے میں شادی کی رات... اچانک مہمانوں کی ...
بين الاقوامى -
بارسلونا کے فٹ بال سٹار لامین یمال نےفلسطینی پرچم لہرا دیا،اسرائیلی وزیر کی طرف سے تنقید
اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے ہسپانوی لیگ ٹائٹل جیتنے کی تقریبات کے دوران فلسطینی پرچم ...
مشرق وسطی