یومِ نکبہ:اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کامغربی کنارے،غزہ پراسرائیلی قبضہ ختم کرنےپر زور

حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار احمد نے جمعے کے روز فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی ایک اور نسل میں نکبہ جاری نہیں رہنا چاہیے۔

انیس سو اڑتالیس میں اسرائیل کے قیام کی وجہ بننے والی جنگ کے دوران 750,000 سے زیادہ فلسطینیوں کی وسیع نقلِ مکانی اور بے دخلی کی یاد میں ہر سال 15 مئی کو یومِ نکبہ منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کے اطلاق سے متعلق اقوامِ متحدہ کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے احمد نے کہا، دنیا غزہ میں ایک نئے نقبہ کا مشاہدہ کر رہی ہے جسے روکنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا، "نکبہ کو فلسطینیوں کی ایک اور نسل تک جاری نہ رہنے دیا جائے۔ انصاف، احتساب اور غیر قانونی قبضے کے ذریعے لازماً اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔"

نیز کہا، "بین الاقوامی برادری کو لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اپنی مسلسل سیاسی اور مالی مدد کو یقینی بنانا چاہیے۔ اس برسی کے موقع پر صرف یاد کافی نہیں ہے۔"

پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت، آزادی اور وقار کی جدوجہد میں ان سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

پاکستان نے مستقل مزاجی سے فلسطینیوں کے جائز حقوق بشمول فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں