سعودی عرب کی کویت پر حملوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے جمعرات کو ایک بیان میں کویت پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت اور مخالفت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا ’مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ ریاستوں کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔

’مملکت سعودی عرب، ریاست کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور کویت کی جانب سے اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ اور اپنے برادر عوام کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں