یو ایس مارشلزنے سوشل میڈیا سٹارز ٹیٹ برادران کو گرفتار کر لیا، برطانیہ کا حوالگی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی مارشلز سروس نے ہفتے کے روز اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ کو گرفتار کر لیا جیسا کہ برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے کہا ہے کہ وہ ان کے خلاف آبروریزی، جسمانی ایذارسانی اور انسانی سمگلنگ کے نئے الزامات کے سلسلے میں ان کی حوالگی کی خواہاں ہے۔

چار مزید متأثرین کی نشاندہی کرنے کے بعد سی پی ایس نے کہا کہ وہ کک باکسر سے سوشل میڈیا اسٹارز بننے والے 39 سالہ اینڈریو ٹیٹ اور 38 سالہ ٹرسٹن ٹیٹ کے خلاف مزید الزامات عائد کرے گا۔ ٹیٹ برادران کو برطانیہ میں جولائی 2010 اور اگست 2017 کے درمیان واقع ہونے والے مبینہ جرائم سے متعلق الزامات کا سامنا کرنا ہو گا۔

"ہم نے اینڈریو اور ٹریسٹن ٹیٹ کے خلاف مزید جرائم کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں آبروریزی، جنسی استحصال کے لیے سمگلنگ میں سہولت کاری یا اس کا بندوبست کرنا اور بچوں کی نازیبا تصاویر سے متعلق جرائم شامل ہیں،" سی پی ایس میں سپیشل کرائم ڈویژن کے سربراہ میلکم میک ہیفی نے ایک بیان میں کہا۔

دوہری امریکی اور برطانوی شہریت کے حامل ٹیٹ برادران نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے۔

یو ایس مارشل سروس نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

متعدد خبروں کے مطابق دونوں بھائیوں کو میامی میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتاریاں ان بھائیوں کے لیے وسیع تر قانونی مشکلات میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہیں جنہیں پہلے ہی رومانیہ میں عدالتی کارروائیوں کا سامنا ہے جہاں حکام دسمبر 2022 سے ان سے تفتیش کر رہے ہیں۔

مردانگی اور دولت کے بارے میں اپنے خیالات کو فروغ دیتے ہوئے دونوں بھائیوں نے ایک بڑی آن لائن فالونگ بنا لی ہے جبکہ اینڈریو ٹیٹ نے پہلے خود کو پدسری ذہنیت کا حامل قرار دیا۔ اینڈریو ٹیٹ کو اس سال برطانیہ میں ایک دیوانی مقدمے کا سامنا کرنا ہے جس میں چار خواتین نے ان پر مبینہ جسمانی اور جنسی استحصال کا الزام لگایا گیا تھا۔

چار دعویدار خواتین جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے الزام لگایا کہ ٹیٹ نے انہیں 2013 اور 2015 کے درمیان جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ دو نے کہا ہے کہ ان کے ٹیٹ سے گہرے روابط تھے جبکہ دو نے ان کے ویب کیم کے آن لائن کاروبار کے لیے کام کیا۔

اینڈریو ٹیٹ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ دفاع کی تحریری درخواست میں ان کے وکلاء نے کہا ہے کہ الزامات جھوٹے ہیں اور تمام جنسی سرگرمیاں رضامندی سے ہوئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں