یمن: برطانوی استاد نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں اغوا
یہ رواں ماہ کے دوران دوسرے برطانوی کا اغوا ہے
مسلح افراد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں برطانوی استاد کو اغوا کر لیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کسی برطانوی شہری کے رواں ماہ کے دوران اغوا کیے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ برطانوی شہری بدھ کی رات اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ انہیں نامعلوم اسلحہ برداروں نے زبردستی اغوا کر لیا۔ مغربی سفارت کاروں نے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔
صنعا میں برطانوی سفارت خانے اور یمنی سکیورٹی حکام کی طرف سے مغوی کی شناخت طاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم معلوم ہوا ہے کہ ایک امریکی سکول میں پڑھاتا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق اغواکاروں نے مغوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اس سے پہلے 4 فروری کو آئل سیکٹر میں کام کرنے والے ایک برطانوی کارکن کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا۔ البتہ برطانوی حکام نے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
-
یمن فوجی بس میں دھماکہ، 13 اہلکار زخمی چار کی حالت نازک
ابھی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، بس میں افسر بھی سوار تھے
مشرق وسطی -
یمن: قبائلیوں اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 60 افراد ہلاک
جنوبی صوبہ حضر موت میں القاعدہ جنگجوؤں کے حملے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت
بين الاقوامى -
یمن: بندوق برداروں کے حملے میں ایرانی سفارتکار ہلاک
مفرور حملہ آور سفارتکار کو اغوا کرنا چاہتے تھے
بين الاقوامى