سعودی عرب : شامی بحران پر عرب لیگ کا اجلاس منسوخ
عرب وزرائے خارجہ کا الریاض میں آیندہ سوموار کو اجلاس منعقد ہونا تھا
سعودی عرب نے شام کی صورت حال پر غور کے لیے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا آیندہ سوموار کو بلایا گیا اجلاس منسوخ کردیا ہے۔
عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد بن حلی نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب نے آیندہ سوموار کو الریاض میں ہونے والا وزارتی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کرنے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی درخواست پر ہی عرب وزرائے خارجہ کا یہ ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا اور اس میں شامی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور کیا جانا تھا لیکن اب اس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور اس کے انعقاد کی کسی نئی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔
شامی صدر بشارالاسد کے مخالف مغربی اور خلیجی ممالک پر مشتمل دوستان شام گروپ کا اجلاس 15 مئی کو لندن میں ہوگا۔توقع ہے کہ اس اجلاس میں شامی فوج کے خلاف برسرپیکار باغی جنگجوؤں کی مالی اور اسلحی امداد میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت شامی بحران کے پُرامن حل کے لیے عالمی سفارتی محاذ پر متعلقہ فریقوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام الاخضر الابراہیمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی گذشتہ بریفنگ میں دمشق حکومت پر مذاکرات کی بحالی میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عاید کیا تھا۔
بشارالاسد کی حکومت اور حزب اختلاف کے نمائندوں کے درمیان فروری میں جنیوا میں امن مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تھا لیکن یہ بات چیت بے نتیجہ رہی تھی۔اب شامی حکومت حزب اختلاف کی شدید مخالفت کے باوجود 3 جون کو صدارتی انتخابات منعقد کرارہی ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ ان میں بشارالاسد دوبارہ ملک کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔شامی حزب اختلاف ان انتخابات کو ڈھونگ قراردے کر مسترد کرچکی ہے۔
-
عرب لیگ کی شام میں صدارتی انتخاب کے اعلان پر تنقید
مغربی و خلیجی ممالک نے اعلان کو جمہوریت کا مذاق قرار دیا
مشرق وسطی -
''عرب لیگ، شام کی خالی نشست شامی اپوزیشن کو دی جائے''
عرب سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں سعودی ولی عہد کا مطالبہ
بين الاقوامى -
عرب لیگ: امیر و غریب عرب ملکوں کا منفرد امتزاج
سیاسی تنازعات عربوں کو درپیش معاشی مسائل پر حاوی ہیں
ایڈیٹر کی پسند -
"شامی اپوزیشن کیلے عرب لیگ کی رکنیت ابھی نہیں"
شام کی اپوزیشن کو ابھی سیاسی ادارے بنانا ہوں گے: نبیل العربی
مشرق وسطی -
عرب لیگ: جنیوا ٹو کی حمایت، شامی اپوزیشن سے شرکت کا مطالبہ
ایران شریک ہوا تو امن مذاکرات میں حصہ نہیں لیں گے: احمد الجربا
مشرق وسطی -
بشارالاسد اقتدارچھوڑیں، پھر مذاکرات میں شریک ہوں گے: شامی اپوزیشن
عرب لیگ کے رکن ممالک سے شامی باغیوں کو مزید اسلحہ مہیا کرنے کا مطالبہ
مشرق وسطی