فلسطینی بشار الاسد کی حمایت کریں: ایران
ایرانی پاسداران انقلاب کے اہم فوجی عہدیدار نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کریں کیونکہ بقول عہدیدار شامی حکومت کو اس وقت عالمی جنگ کا سامنا ہے۔
عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ایرانی سیٹلائیٹ نیوز چینل "العالم" کو انٹرویو دیتے ہوئے پاسداران انقلاب کے "ائر سپیس" شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر امیر حاجی زادہ نے دعوی کیا کہ فلسطینی اور لبنانی مزاحتمی تنظیموں اور ان کی ملیشیا کے درمیان مضبوط رشتہ ہے۔ ان کا فلسطینیوں سے مطالبہ تھا کہ وہ وہ شامی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ مزاحمت کو تقویت دی جا سکے۔
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بارے میں سوال پر امیر حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مزاحمت کی کامیابیاں ہماری بہتر کوارڈی نیشن اور انجسام کا بین ثبوت ہیں۔
یاد رہے دمشق ماضی میں فلسطینی تنظیموں بالخصوص حماس کو اپنی سر زمین پر مادی و معنوی تعاون فراہم کرتا چلا آیا ہے تاہم سنہ 2011ء میں ملک کے اندر شروع ہونے والی بغاوت سے حماس کی لاتعلقی کے اظہار پر دونوں میں ناراضی پیدا ہوئی، جس کے بعد حماس نے اچانک اپنے دفاتر دمشق میں بند کر دیے۔ اسی وقت کے بعد سے شامی حکومت حماس کی بے رخی کا بدلہ فلسطینی مہاجر کیمپوں پر حملوں اور حصار کی صورت میں لے رہی ہے۔
-
"بشار الاسد اور حزب اللہ شام میں فتح مند ہوں گے"
لبنان میں مزاحمت مخالف صدر قبول نہیں: حسن نصراللہ کا انتباہ
مشرق وسطی -
شام میں برطانوی جہادی کے ہاتھوں ''ننجاؤں'' کی تربیت
ایک برطانوی جہادی کی شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف برسرپیکار جنگجوؤں کو ...
مشرق وسطی -
شام: ایران کے افغانوں کو جنگ میں جھونکنے کا انکشاف
بدلے میں ایران رہائشی پرمٹ اور 500 ڈالر ماہانہ پیش کرتا ہے
مشرق وسطی