اماراتی وزیر کا سر منڈوا کر سرطان کے مریضوں سے اظہار یکجہتی

شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا العین ہسپتال کے دورے پر منفرد اقدام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے العین کے توام ہسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اظہار ہمدردی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا۔

شیخ عبداللہ بن زید نے ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کے دورہ کے موقع پر سہولیات سے متعلق بریفنگ لی اور ہسپتال میں زیرعلاج 13 بچوں سے ملاقات کی۔

شیخ عبداللہ نے اس موقع پر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی سہولت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

متحدہ عرب امارات کی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق کینسر امارات میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اور حکومت اس موذی مرض کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں