دمشق: شامی فنکارہ گھر پر گولا باری میں ہلاک

سوزان سلمان نے متعدد مشہور ڈرامہ سیریل میں کام کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کی معروف اداکارہ سوزان سلمان دارلحکومت دمشق میں جمعرات کے روز ہونے والے ایک ہاون راکٹ حملے میں ہلاک ہو گئیں۔ یہ حملہ سینٹرل دمشق کی القیمریہ کالونی میں ہوا۔

حملے کے وقت آنجہانی فنکارہ اپنی دوست اور ہمسائی کے گھر پر تھی کہ پہلا ہاون راکٹ پڑوسیوں کے گھر کے باہر پھٹا۔ اس اچانک کارروائی سے خوفزدہ ہو کر سوازن الٹے پیروں اپنے گھر کو لوٹ رہی تھی کہ اگلے لمحے اس کے عین قریب سڑک پر پھٹنے والا دوسرا میزائل اس کی روح اور جسم کا رشتہ الگ کر گیا۔

اپنے انتقال سے پندرہ منٹ پہلے پھٹنے والے راکٹ سے متعلق سوزان نے ٹویٹر پر اپنا جو پیغام جاری کیا، وہ اس 31 سالہ شامی ادارکاہ کا آخری ٹویٹر پیغام ثابت ہوا۔

سوزان سلمان نے چند برس قبل ہی اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا جس میں انہوں نے متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں نمایاں کردار ادا کئے، ان میں آخری ڈرامہ 'دمشق کا واقعہ' بہت مشہور ہوا، اس ڈرامے کو معروف پروڈیوسر باسل الخطیب نے تیار کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں