جان کیری کی جدہ میں خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جمعہ کے روز سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی۔ جدہ کے ہوائی اڈے پر مسٹر کیری کا استقبال ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ سعود الفیصل نے استقبال کیا۔

یہ ملاقات سعودی عرب کی جانب سے عراقی اقتدار اعلی، وحدت، سرزمین کے تحفظ اور بغداد کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی حالیہ مذمت کے تناظر میں ہوئی۔ ریاض نے عراق کی تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے عمل میں سب مل کر شریک ہوں۔ نیز عراق میں تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی اور دوسرے فیصلہ ساز امور میں شرکت کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے۔

جدہ ہوائی اڈے پر جان کیری نے شامی نیشنل الائنس کے سربراہ احمد الجربا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات سے چند گھنٹے پہلے ہی امریکی صدر نے کانگریس سے شامی اپوزیشن کی تربیت اور اسلحہ فراہمی کے لئے پانچ سو ملین ڈالرز کی امداد منظور کرنے کی درخواست کی تھی۔

احمد الجربا سے ملاقات کے بعد جان کیری کا کہنا تھا کہ اعتدال پسند شامی اپوزیشن عراق میں بڑے علاقوں پر قبضہ جمانے والے ان کے شامی انتہا پسند جہادی حامیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامی اپوزیشن رہنما احمد الجربا کا تعلق ایسے قبیلے سے ہے جس کی بڑی تعداد انہیں بخوبی جانتی ہے۔ احمد الجربا اور ان کی قیادت میں سرگرم شامی اپوزیشن کا نقطہ نظر بہت اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے، جس سے معاملات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ہم اس وقت اپوزیشن کے ساتھ رابطہ بڑھانے کی کوشش میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں