شامی سرحد پر جھڑپ کے دوران 09 لبنانی فوجی ہلاک
لبنانی فوج نے بتایا ہے کہ اس کے آٹھ فوجی مشرقی لبنان میں شامی سرحد پر مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایک بیان میں لبنانی فوج کا کہنا ہے"عرسال کے خطے میں مسلح گروپوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن میں فوج کے آٹھ جوان ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔"
سیکیورٹی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہفتے کے روز ہی دو لبنانی شہری ایک پولیس پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ مسلح گروپ نے لبنانی فوج پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک شامی جہادی کو حراست میں لے لیا۔
اس واقعہ کے بعد لبنانی فوج نے شامی سرحد کے قریب آپریشن شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 11 مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں النصرہ فرنٹ کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ لبنانی حکومت کا احترام کریں اور خطے کے بحرانوں سے لاتعلقی رکھیں۔"
-
جنوبی لبنان سے اسرائیل پر ایک اور راکٹ حملہ
اسرائیل کی توپ خانے سے گولہ باری، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
مشرق وسطی -
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے جانے والے دو ...
مشرق وسطی -
لیبیا اور تیونس میں سرگرم "انصار الشریعہ" عالمی دہشت گرد تنظیم قرار
امریکا نے تنظیم کے قائدین کی سروں کی قیمت دس ملین ڈالر مقرر کر دی
بين الاقوامى