.

النصرہ فرنٹ نے یرغمال لبنانی فوجیوں کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف سرگرم تنظیم 'النصرہ فرنٹ' کے ہاں گذشتہ ماہ یرغمال بنائے گئے نو لبنانی فوجیوں کی ویک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے۔ یرغمالی فوجیوں‌ نے حکومت سے اپنی رہائی کی اپیل کے ساتھ شام میں حزب اللہ کی خاطر جنگ میں شرکت سے انکار بھی کیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق "کون قیمت چکائے گا" کے عنوان سے جاری ایک مختصر ویڈیو فوٹیج میں چار اہم پیغام بھی شامل ہیں۔ ان میں القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کا ایک صوتی پیغام بھی ہے۔

خیال رہے کہ النصرہ فرنٹ نے گذشتہ مہینے لبنان کے سرحدی قصبے عرسال میں فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کرکے نو اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ تنظیم نے یرغمالی فوجیوں‌ کے بدلے لبنانی جیلوں میں موجود اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یرغمالیوں میں شیعہ، سنی اور عیسائی فوجی شامل ہیں۔

ادھر لبنانی حکومت کی جانب سے یرغمالی فوجیوں کی بازیابی کے لیے بات چیت میں سستی برتنے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔ اغواء ہونے والے فوجیوں کے لواحقین نے بیروت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا جس کے نتیجے میں سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔