مصر نے رفح بارڈر کراسنگ عارضی طور پر کھول دی
مصری حکام نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع رفح بارڈر کراسنگ کو عارضی طور پر کھول دیا ہے تاکہ مصری علاقے میں پھنسے ہوئے فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔
مصر نے 24 اکتوبر کو سرحدی قصبے رفح کے نزدیک فوجیوں پر تباہ کن حملے کے بعد بارڈر کراسنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔اس حملے میں اکتیس مصری فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
اس حملے کے بعد مصر نے شمالی سیناء میں تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور شام سے صبح تک کرفیو نافذ کررکھا ہے۔اس دوران مصری فورسز رفح کے نزدیک غزہ اور شمالی سیناء کے درمیان پانچ سو میٹر سے ایک کلومیٹر تک بفر زون کے قیام کے لیے اقدامات کررہی ہیں اور سرحد پر واقع مکانات کو مسمار کیا جارہا ہے اور غزہ کی جانب جانے والی زیرزمین سرنگوں کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔
رفح پر غزہ کی جانب کراسنگ پوائنٹ کے ڈائریکٹر ماہر ابو صبحا نے کہا ہے کہ سرحدی گذرگاہ صرف بدھ اور جمعرات کے لیے کھولی گئی ہے اور مصری علاقے سے لوگوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔انھوں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی گذرگاہ کو دوطرفہ آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔
-
سیناء اورغزہ کے درمیان ایک کلومیٹر طویل بفرزون
مصری حکام کا رفح کے نزدیک زیرزمین لمبی سرنگوں کی دریافت کے بعد اقدام
مشرق وسطی -
مصر: رفح راہداری بند، 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ
اقدام جزیرہ نما سینا میں خوفناک کار بم دھماکے کے بعد کیا گیا
مشرق وسطی -
مصر: انصار بیت المقدس کا رہنما ہلاک
سکیورٹی فورسز کو یہ کامیابی رفح میں چھاپے کے دوران ملی
مشرق وسطی -
سیناء میں 60 عسکریت پسند ہلاک، رفح میں 20 سرنگیں تباہ
مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں تکفیریوں کے خلاف تازہ کارروائی میں کم سے کم 60 ...
بين الاقوامى -
رفح میں اسرائیلی شیلنگ سے جمعہ کو 62 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں ...
مشرق وسطی -
مصر: جزوی طور پر غزہ کیلیے راہداری کھول دی
رفح راہداری کو پچاس دن بعد صرف تین دن کیلیے کھولا گیا
مشرق وسطی