کینیڈا اور آسٹریلیا نے یزیدیوں میں امدادی سامان تقسیم کیا
شمالی عراق میں تقسیم کیے گئے سامان میں کمبل اور خیمے شامل
کینیڈا اور آسٹریلیا کے طیاروں نے عراق میں یزیدی شہریوں کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے خفیہ مشن مکمل کر لیا ہے۔ یہ بات کینیڈا کے فوجی حکام نے بتائی ہے۔
کینیڈا کے سی ون تھرٹی طیاروں نے یہ مشن 20 نومبر سے 23 نومبر کے درمیان جاری رکھا۔ اس خفیہ انداز میں دیے گئے امدادی سامان میں پینے کا صاف پانی، خیمے اور کمبل بھی شامل تھے۔
کینیڈا کے طیاروں پر شمالی عراق میں پہنچائی گئی ان اشیا کا مجموعی حجم 32 ٹن بتایا گیا ہے۔ شمالی عراق میں سنجار نامی پہاڑی پر ہزاروں یزیدی پناہ لیے ہوئے ہیں، یہ امدادی سامان بنیادی طور پر انہیں ہی پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے داعش کے عسکریت پسندوں نے عراق کے شمال مغربی علاقوں کو ماہ اگست میں نشانہ بنانا شروع کیا اور بعد ازاں برے حصے پر قبضہ کر لیا۔
اس خفیہ امدادی مہم میں کینیڈا کےساتھ حصہ لینے والے آسٹریلیا نے کارروائی مکمل ہونے کے کئی روز بعد اس بارے میں تصدیق کر دی ہے۔
-
عراق میں 25 قبائلی موت کے گھاٹ اتار دیے گئے
دہشت گردوں کے ہاتھوں وحشیانہ قتل عام جاری
مشرق وسطی -
1500امریکی فوجیوں کی جلد عراق میں تعیناتی کا فیصلہ
امریکی وزارت دفاع نے پینٹاگان نے کہا ہے کہ عراق میں امن وامان کے قیام میں عراقی ...
مشرق وسطی -
عراق اور ترکی داعش کے خلاف تعاون پر متفق
عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور ترکی نے دولت اسلامیہ عراق ...
مشرق وسطی