امریکا-ایران معاہدہ ایران کی فتح ہے: حزب اللہ رکن پارلیمان
لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک ممبر پارلیمان نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان پچھلے ہفتے طے پانے والے فریم ورک معاہدے کو تہران کے لئے فتح قرار دیا ہے۔
حزب اللہ کے رکن نوار ساحلی کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے ایران کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ "یہ عمل ایران کے جوہری کلب میں شمولیت کو تسلیم کئے جانے کی مثال ہے۔"
ساحلی کا کہنا تھا کہ "ہمیں امید ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں سلامتی اور امن کے لئے مثبت اثرات چھوڑے گا حالانکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری معاملہ خطے کے مسائل سے علیحدہ ہے۔" انہوں نے اس معاہدے کو ایران کی فتح قرار دیا۔
اس کے علاوہ حزب اللہ کی مخالف جماعتوں نے حزب اللہ کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے ایران کے معاہدے پر خدشات کا اظہار کیا۔
'دی فیوچر موومنٹ' کے ممبر پارلیمنٹ عمار حوری کا کہنا تھا "اس وقت تک ہمارے پاس اس فریم ورک معاہدے کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مگر ہمیں امید ہے کہ اس سے خطے میں سلامتی لانے میں مدد حاصل ہوگی اور ایران کی خطے میں بادشاہی قائم کرنے کے رجحانات میں کمی آئے گی۔"
-
ایران کے ساتھ معاہدہ نظرثانی کے لئے پیش کیا جائے: سپیکر ایوان نمائندگان
امریکی سیاسی جماعت ریپلکن پارٹی کے ارکان نے ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیوں سے ...
بين الاقوامى -
ہم یمن میں حزب اللہ کا ایڈیشن نہیں چاہتے: سعودی سفیر
واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کا کہنا ہے یمن میں کارروائی کا مقصد وہاں ...
بين الاقوامى -
لوزین معاہدہ مردہ پیدا ہونے والا بچہ ہے: مشیر خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر خاص حسین شریعتمداری کا کہنا ہے کہ ایران ...
بين الاقوامى