یو اے ای میں وٹس اپ پر گالم گلوچ کی بھاری سزا

مخالفت پر ڈھائی لاکھ درھم جرمانہ، قید اور ملک بدری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے دوسرے افراد کو گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ کی ادائی پر سخت سزا اور بھاری جرمانہ عاید کرنے سے متعلق قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔

متذکرہ جرم کی پاداش میں ڈھائی لاکھ اماراتی درھم [یعنی 68000 ہزار امریکی ڈالر] جرمانہ اور قید کی سزا تجویز کرنے کا امکان ہے۔ جرم کا ارتکاب کرنے والا اگر کوئی غیر ملکی تارک وطن ہوا تو اس کی امارات بدری بھی سزا میں شامل ہو گا۔

مجوزہ مسودہ قانون کا امارات کی سپریم وفاقی عدالت جائزہ لے رہی ہے کیونکہ حال ہی میں ان ذرائع مواصلات کے غلط استعمال کی شکایات اور ان کی بنا پر عدالتوں میں مقدمات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مقامی اخبار 'الامارات الیوم' کے مطابق ایک حالیہ مقدمے میں متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے وٹس اپ پر ایک شخص کی دوسرے فرد کو گالم گلوچ کی پاداش میں تین ہزار درھم کی سزا سنائی۔

مواصلاتی رابطوں کے بڑھتے ہوئے پلیٹ فارمز اور ان کے روزمرہ استعمال کے رجحانات کے بعد ان کے غلط استعمال پر کڑی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دوسرں کے احترام کو یقینی بنانا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں