کویت مسجد حملہ، بمبار کے ڈرائیور سمیت متعدد زیر حراست
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی پولیس نے جمعہ کو مسجد میں خودکش بمبار کو پہنچانے والے ڈرائیور کو ہفتے کے روز حراست میں لے لیا۔
ڈرائیور کی شناخت عبدالرحمان صباح عیدان سعود کے نام ہوئی ہے جو کہ غیرقانونی طور پر کویت میں رہائش پذیر ہے۔ اس کی پیدائش کا سال 1989ء بتایا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے مسجد الامام الصادق پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کو اس کی منزل پر پہنچایا ہے۔
کویتی حکام کے مطابق خودکش بمبار کویت شہر کی جنوبی گورنیٹ الاحمدی کے الرقہ ضلع کے ایک گھر میں چھپا ہوا تھا۔ حکام نے اس گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق گھر کا مالک ایک کویتی شہری ہے جو کہ بنیاد پرست اور منحرف نظریہ رکھتا ہے۔
کویتی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس مجرمانہ فعل میں شامل تمام افراد کو ڈھونڈنے اور اس معاملے میں چھپے تمام راز افشاء کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
-
کویت میں دہشت گردی، 'حزب اللہ' سے 'داعش' تک
کویت میں جمعہ کے روز ہونے والے ہولناک خودکش بم دھماکے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ 80 کی ...
مشرق وسطی -
کویت، فرانس، تیونس دہشت گردی میں تعلق ثابت نہیں ہوا: امریکا
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کل جمعہ کے روز کویت، تیونس اور فرانس میں ہونے والے ...
بين الاقوامى -
کویت: مسجد پر داعش کے حملے میں 25 افراد ہلاک
شیعہ مسلک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش بم دھماکے میں 200 زخمی
بين الاقوامى