یمن: تازہ لڑائی میں 60 حوثی شدت پسند ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں ہفتے کے روز اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری اور زمینی فورسز کے ساتھ لڑائی میں کم سے کم ساٹھ حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی یمن کی الضالع گورنری کے دمت شہر میں پرتشدد جھڑپوں میں نو حوثی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الضالع کے مشرقی محاذ میں الاحرم اور القباطہ کی مقامات کی طرف اہم پیش قدمی ہے جہاں باغیوں کے حملوں میں پانچ حکومتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔

یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں 18 حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔ تعز کے مغربی اور مشرقی اطراف میں اتحادی طیاروں کی گولہ باری سے 13 حوثی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجو ہلاک ہو گئے۔

وسطی شہر الجوف میں بمباری سے حوثی لیڈر ابو عشال سمیت تین دیگر جنگجو ہلاک ہوئے۔البیضاء گورنری کے علاقے الثعالب بقیفہ میں دو مقامات پر جب کہ المناسح کے مقام مزاحمت کاروں کے حملوں میں کم سے کم سات حوثی باغی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

شمال مشرقی یمن کی مآرب گورنری میں چھ حوثیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ حباب صرواح کے مقام پر اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں باغیوں کے زیراستعمال گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے آلات تباہ کیے گئے۔

دارالحکومت صنعاء میں مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان تصادم میں تین حوثی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق صنعاء میں شاہراہ تیونس میں جھڑپ اس وقت ہوئی جب حوثیوں کی ایک چیک پوسٹ پر حکومتی فورسز نے قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں