لبنان میں سوگ: دنیا بھر سے بیروت خودکش حملوں کی مذمت
داعش کی دوہری دہشت گردی میں 43 افراد لقمہ اجل بنے، 239 زخمی ہوئے
لبنان کے دارلحکومت بیروت میں دو خودکش حملوں میں 43 افراد کی ہلاکت اور 239 کے زخمی ہو جانے پر ملک بھر میں جمعہ کے روز قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔
ان ہلاکت خیز حملوں کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم 'داعش' نے قبول کی ہے۔ بیروت کے نواحی جنوبی علاقے کو خودکش حملوں کا نشانہ بنانے پر عرب اور بین الاقوامی دنیا سے مذمتی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب نے لبنانی دارلحکومت میں دو الگ الگ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بیروت میں مملکت کے سفیر علی عواض عسیری نے سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے لبنانی حکومت، عوام اور حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
فرانسیسی صدر فرنسوا اولاند نے خونریز حملے پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک 'گھٹیا' اقدام قرار دیا ہے۔ امریکا نے دوہرے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'قابل نفرت دہشت گردی' سے تعبیر کیا ہے۔
اردن نے بھی بیروت کے جنوبی علاقے میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمان تمام طرح کے حالات میں لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہو گا۔
مصر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ الازہر الشریف نے بھی جنوبی بیروت حملوں کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں جامعہ ازہر نے لبنانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کو علاقائی جنگوں سے اثرات سے محفوظ رکھیں۔
ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری کو ٹیلی فون کر کے ان سے بیروت حملوں پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ابو مازن نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اس مشکل گھڑی میں ان کا ملک لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔
-
بیروت میں داعش کے دو بم دھماکے ،40 افراد ہلاک
حزب اللہ کے مرکز میں خود کش حملہ اور موٹر بائیک پر نصب بم سے زور دار دھماکا
مشرق وسطی -
بیروت دھماکوں کی پاداش میں ایران کو 1.3 ارب ڈالر جرمانہ
سزا امریکا کی وفاقی عدالت نے 241 میرینز ہلاک کرنے پر سنائی
ایڈیٹر کی پسند -
بیروت ہوٹل حملے کا خودکش بمبار سعودی نکلا
خودکش بمبار کا زندہ بچنے والا ساتھی پولیس نے دھر لیا
مشرق وسطی -
بیروت: شیعہ اکثریتی علاقے میں خود کش دھماکہ
ایک ہلاک متعدد زخمی۔ فوج چیک پوسٹ اور کیفے نشانہ بنا
مشرق وسطی -
بیروت میں یرغمال بنایا گیا ڈینش صحافی رہا
ڈنمارک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ماہ قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نامعلوم ...
مشرق وسطی -
سعودیہ میں 19 سال قبل دھماکوں کا ملزم بیروت سے گرفتار
احمد ابراہیم المغسل کی گرفتاری پر 5 ملین امریکی ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا تھا
بين الاقوامى