ریٹائرڈ سعودی افسر کا قتل .. داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
سعودی عرب کے صوبے جازان کی پولیس کے مطابق ابو عریش گورنری میں ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور نے مقتول افسر کو ان کے فارم ہاؤس میں نشانہ بنایا۔
صوبے کی پولیس کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل محمد الحربی کے مطابق "اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈھائی بجے ایک شہری نے علاقے میں سیکورٹی گشت پر مامور پولیس کو اطلاع دی کہ ابوعریش گورنری میں ایک نامعلوم شخص نے اس (شہری) کے والد کے فارم ہاؤس میں گھس کر ان پر فائرنگ کر ڈالی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول ایک ریٹائرڈ سیکورٹی افسر تھے اور صوبے کی پولیس مجرم کی گرفتاری اور جرم کی تحقیقات کے سلسلے میں اقدامات کررہی ہے"۔
پولیس نے تو مذکورہ مقتول افسر کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم متعدد اخبارات میں بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ افسر کا نام احمد فایع عسیری ہے، پہلے وہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع گورنری ابو عریش میں کام کرتے تھے بعد ازاں انہیں فرائض کی انجام دہی کے لیے مملکت کے شمال منتقل کردیا گیا۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے "ریاستِ حجاز" بیورو کے نام سے جاری بیان میں سعودی افسر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ بیان میں اس کو ایک "اہم کارروائی" قرار دیا گیا ہے۔
-
اسدی ’چیلے‘ کی سعودی عرب میں کمانڈو اتارنے کی دھمکی
شام میں فوجی کارروائی کے سعودی اعلان سے اسدی گماشتےخوف زدہ
ایڈیٹر کی پسند -
داعش کے خلاف جنگ میں سعودی، اماراتی فوج کی شرکت
امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : ایران کے 27 مشتبہ جاسوسوں کا ٹرائل
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک فوجداری عدالت میں ایران کے لیے جاسوسی کے ...
بين الاقوامى