شامی فوج کا حلب کے اہم قصبے پر دوبارہ قبضہ
شام کی بشار الاسد نواز سرکاری فوج نے حلب صوبے کے ایک اہم قصبے کا کنڑول انتہا پسند تنظیم 'داعش' سے ایک مرتبہ پھر واگزار کرا لیا ہے۔ اس امر کا اعلان شام کی سرکاری نیوز ایجنسی اور اپوزیشن کے مبصر گروپ نے جمعرات کے روز کیا۔
خناصر قصبے پر شامی فوج کا کنڑول حلب صوبے تک رسائی کے لئے اہم کامیابی ہے۔ 'سانا' نیوز ایجنسی کے مطابق انتہا پسند تنظیم داعش کے ساتھ تین روز سے جاری لڑائی کے بعد شامی فوج کو خناصر کا کنڑول حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق کہ حلب شہر کو ملانے والی شاہراہ کھلوانے کے لئے شدید لڑائی جاری ہے۔ داعش نے منگل کے دن خناصر اور اردگرد کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے نتیجے میں حکومتی فوج کی شہر تک رسائی ختم ہوگئی تھی۔
شامی اپوزیشن نواز انسانی حقوق کے مبصر گروپ نے بتایا ہے کہ خناصر پر چڑھائی کے لئے بشار الاسد کی فوج اور شیعہ نواز ملیشیا کو روسی فضائیہ کا کور حاصل رہا ہے۔
یاد رہے کہ شامی فوج کی حلب کی جانب حالیہ پیش قدمی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والے فائر بندی سے پہلے دیکھنے میں آئی ہے۔
-
اقوام متحدہ : شام میں جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد پر غور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان شام میں جنگی کارروائیاں روکنے سے متعلق ...
بين الاقوامى -
شامیوں کی امنگیں پوری ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں: شاہ سلمان
روسی صدر پوتین کا شاہ سلمان سے شام میں جنگ بندی سمجھوتے پر تبادلہ خیال
بين الاقوامى -
شام میں حزب اللہ کی ہلاکتوں کی اصل تعداد؟
امریکی ادارے "دی واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ" کی جانب سے جاری رپورٹ ...
مشرق وسطی -
بشارالاسد کی موجودگی میں شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا: کیری
’فائر بندی ناکام ہوئی تو دیگرآپشن استعمال کریں گے‘
بين الاقوامى -
شام میں خانہ جنگی سے 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے’آبزرویٹری‘ نے ...
مشرق وسطی