شاہ فیصل ایوارڈ 2016.. جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نگرانی میں سال 2016 کے لیے شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایوارڈ کے پانچوں شعبوں میں جیتنے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ یہ پانچ شعبے خدمتِ اسلام، اسلامی تحقیق، عربی زبان و ادب، سائنس اور طب ہیں۔
تقریب کا آغاز مکہ مکرمہ کے گورنر اور ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل کے خطاب سے ہوا۔ اس کے بعد ایوارڈ کی تقسیم کی کارروائی ہوئی۔
اس سال خدمت اسلام کا ایوارڈ مسجد حرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر صالح بن حمید کو ملا۔
اسلامی تحقیق کا ایوارڈ کویت کے ڈاکٹر عبداللہ الغنیم نے اپنے نام کیا۔
جہاں تک عربی زبان و ادب کے ایوارڈ کا تعلق ہے تو یہ مصر کے ڈاکٹر محمد عبدالمطلب اور مراکش کے ڈاکٹر محمد مفتاح نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔
جب کہ طب کے شعبے میں ایوارڈ بھی مشترکہ طور پر ہالینڈ کے ڈاکٹر ہنری برونر اور ڈاکٹر یورس ولٹمین کو ملا۔
سائنس کے شعبے میں شاہ فیصل ایوارڈ برطانیہ کے ڈاکٹر اسٹیفن جیکسٹن نے امریکا کے پروفیسر ویمسی کرشنا موتھا کے ساتھ اپنے نام کیا۔
-
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ فیصل ایوارڈ جیت لیا
ایوارڈ تقابل ادیان کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر دیا گیا
ایڈیٹر کی پسند -
''دنیا کے بہترین استاد'' کا ایوارڈ فلسطینی خاتون کے نام !
فلسطینی معلمہ حنان الحروب نے 2016 کے لیے "دنیا کے بہترین استاد" کا ...
ایڈیٹر کی پسند -
نوبیل انعام کے بعد ملالہ کے لیے لبرٹی میڈل
ملالہ نے گذشتہ برس یورپی یونین کا سخاروف ایوارڈ جیتا
پاكستان