بغداد: فٹ بال گراؤنڈ میں خودکش حملہ، 45 افراد ہلاک
#عراق کے دارالحکومت #بغداد کے شمال میں واقع بابل گورنری میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم 45 افراد ہلاک اور 100 سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں عراق کی نجی شیعہ ملیشیا #حشد_الشعبی کے جنگجو بھی شامل ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بغداد کےایک سیکیورٹی ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیاکو بتایا کہ خود کش بمبار نے شمالی بابل میں اسکندریہ کے مقام پر ایک فٹ بال گراؤںڈ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں گراؤنڈ میں موجود 45 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں حسن حسین کے علاقے کے اھل الحق تحریک کا اہم عہدیدار بھی شامل ہے۔
قبل ازیں عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ایک دہشت گرد نے گراؤنڈ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بغداد کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے خود کش حملہ اس وقت کیا جب فٹ اسٹیڈیم میں میچ جیتنے والی ایک ٹیم کو انعامات دیے جا رہے تھے۔ اس دوران خود کش بمبار لوگوں کے ھجوم میں گھس گیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
-
عراق: پولیس مرکز پر خود کش حملہ، 6 ہلاک
چار حملہ آور بھی ہلاک، کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی
مشرق وسطی -
ترک طیاروں کی شمالی عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں علاحدگی پسند کرد باغی گروپ کالعدم کردستان ...
بين الاقوامى -
عراق پریلغار: امریکا، ایران کا خفیہ گٹھ جوڑ طشت ازبام!
صدام حسین کا تختہ الٹنے میں ایران نے امریکا کی بھرپور مدد کی: زلمے خلیل زاد
بين الاقوامى