لبنان میں العربیہ کا بیورو آفس بند کردیا گیا

دفتر کی بندش کے باوجود لبنان کی کوریج جاری رہے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

#لبنان کی موجودہ صورت حال، مشکلات اور بعض چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے ’#العربیہ‘ نیوز چینل اور اس کے برادر ٹی وی ’#الحدث‘ کے بیروت میں قائم دفتر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود لبنان کے سیاسی حالات کی کوریج جاری رہے گی۔

العربیہ نیوز چینل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ #بیروت میں بیورو آفس کو ادارے کے وابستگان کے تحفظ اور ان کی سلامتی کے حوالے سے لاحق بعض خطرات کے تناظر میں بند کیا گیا ہے، تاہم دفتر کی بندش کے باوجود لبنان کے سیاسی حالات واقعات اور دیگر امور کی کوریج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ العربیہ لبنانی تجزیہ نگاروں اور ماہرین کی آراء سے بھی مستفید ہوتا رہے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’العربیہ‘ نیوز چینل کی جانب سے بیروت میں اپنے دفتر کو بند کیے جانت سے لبنانی عوام تک العربیہ کی نشریات متاثر نہیں ہوں گی بلکہ لبنان میں العربیہ چینل کے ناظرین اسے بدستور استفادہ کرتے رہیں گے۔ دفتر کی بندش سے لبنان کے مقامی حالات کی کوریج بھی بدستور جاری رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں