آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی.. امریکا کا ایران کو جواب
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان پیٹر ُکک کا کہنا ہے کہ "واشنگٹن عالمی معیشت کے لیے اس قدر اہمیت کی حامل سمندری گزرگاہ کو بند کرنے کی کسی بھی کوشش کے ساتھ بھرپور انداز سے نمٹے گا"۔
جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں ُکک کا کہنا تھا کہ "امریکا بین الاقوامی قوانین کے مطابق آبنائے ہرمز میں اپنے طیاروں اور بحری جہازوں کی نقل وحرکت کو جاری رکھے گا"۔ یہ ردعمل ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر حسین سلامی کے اس بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں سلامی نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران کے امن کو خطرہ ہوا تو امریکی بحری جہازوں اور اس کے حلیفوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے نہیں دیا جائے گا"۔
پینٹاگون کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ "دنیا کے اس حصے میں ہماری فوجیں تجارتی آمد ورفت کی آزادی کی ضمانت اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے موجود ہیں"۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر نے بدھ کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ" ایران ان بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا جو اس کے امن کے لیے خطرہ ہوں گے"۔
سلامی کے مطابق ایران ایسا اس وقت کرے گا اگر کانگریس میں اس قرارداد کے منصوبے کی منظوری دے دی جاتی ہے جس میں خلیج کے پانی میں ایرانی مشقوں پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
-
ایران کی آبنائے ہُرمز کو امریکا کے لیے بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب کمان دار جنرل حسین سلامی نے دھمکی دی ہے کہ ...
بين الاقوامى -
ایرانی بحریہ کا امریکی مال بردار جہاز پر قبضہ
جہاز پر آبنائے ہُرمز میں فائرنگ ،بندرعباس کی جانب جانے کی ہدایت
بين الاقوامى -
آبنائے ہرمز، خلیج و بحر عمان پر قبضہ کر سکتے ہیں: ایران
جنرل کمانڈر ایرانی پاسداران انقلان محمد جعفری نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ ان کا ...
بين الاقوامى -
آبنائے ہرمز میں پاک، ایران بحریہ کی مشترکہ مشقیں
مشترکہ مشقوں کا مقصد دو طرف تعاون بڑھانا ہے: شہرام ایرانی
بين الاقوامى -
ایران کی سدِجارحیت کے لیے پہلی مرتبہ سائبر جنگی مشقیں
آبنائے ہرمز کے نزدیک ایرانی بحریہ کے مختلف ہتھیاروں کے تجربات
بين الاقوامى -
ایران کا آبنائے ہُرمز میں ماحولیاتی تباہی برپا کرنے کا منصوبہ؟
جرمن جریدے کی کسی ذریعے کا حوالہ دیے بغیر رپورٹ
بين الاقوامى