جازان کے مقابل سعودی فورسز کے حوثیوں پر پیشگی حملے
سعودی فوج نے جمعرات کے روز یمن کے ساتھ سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے یمن کی گورنری حرض کی سمت توپ خانے سے گولہ باری کی۔ کارروائی کا مقصد باغیوں کی جانب سے سرحد کے راستے بالخصوص سعودی صوبے جازان میں دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانا تھا۔ سعودی فورسز نے گزشتہ روز بھی جازان صوبے کے مقابل حرض گورنری میں باغیوں کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔
ادھر اتحادی افواج کے طیاروں نے بدھ کے روز میدی کے محاذ پر حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیوں اور مختلف نوعیت کے اسلحے کو تباہ کردیا۔
یمن کی گورنری میدی کے مقابل سرحدی باڑھ سے صرف 400 میٹر کی دوری پر فرنٹ لائن میں موجود العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ حوثی ملیشیاؤں نے ایک پیدل جماعت کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی تھی تاہم سعودی فورسز نے ان کو سامنا بمباری کے ساتھ کیا۔
"العربیہ" کے نمائندے نے سعودی رائل نیوی کے میرینز کے زیرانتظام ایک بریگیڈ کا بھی انکشاف کیا جو فرنٹ لائن میں تعینات ہونے کے لیے تیاری کررہا ہے۔ یہ بریگیڈ سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی پٹی کی حفاظت کرنے اور پوری پٹی پر پڑاؤ ڈالنے کی ذمہ داری انجام دے رہا ہے۔ نمائندے کے مطابق یہ بریگیڈ جدید ہلکے ہتھیاروں اور جدید ترین جنگی گاڑیوں کے ذریعے مقابلے کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
یمن : حوثیوں پر بمباری جاری ، باردوی سرنگ کا ڈپو تباہ
یمن میں عرب اتحادی طیاروں نے حجہ صوبے کے شمال مغرب میں واقع حرض شہر کے بیچ حوثی ...
مشرق وسطی -
سعودی فضائیہ نے یمن سے داغا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
یمن کی حدود میں میزائل لانچنگ پیڈ بھی تباہ
بين الاقوامى -
یمن: سیاسی شراکت کے لیے ملیشیاؤں کے خاتمے کی شرط
یمن کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جب تک باغیوں کے عسکری گروپوں کو مکمل طور پر تحلیل ...
مشرق وسطی