پیشمرگہ نے داعش کو نینوی کے 5 دیہات سے نکال دیا
عراق میں پیشمرگہ فورسز نے سہل نینوی (نینوی صوبے کا ایک علاقہ) کے 5 دیہات داعش تنظیم سے واپس لے لیے۔ موصل میں موجود پیشمرگہ فورسز کی جانب سے متعدد محوروں سے کیے جانے والے اس وسیع حملے میں بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں کی معاونت بھی حاصل تھی۔
اس دوران داعش کے ارکان نے اپنے ٹھکانوں کو طیاروں سے چھپانے کے لیے گاڑیوں کے ٹائر جلائے۔
ایک کرد ذمہ دار نے بتایا کہ مذکورہ حملہ داعش کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور موصل کو واپس لینے کے معرکے کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
اس معرکے میں پیشمرگہ کی شکل میں کرد فورسز اور ان کے زیر انتظام گروپ حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے علاوہ آشوری اور کلدانی ارکان پر مشتمل سہل نینوی فورسز بھی شریک ہیں جن کو کرد اور امریکی تربیت کاروں کے ہاتھوں تربیت فراہم کی گئی۔
دوسری جانب کرد ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی معاونت کی کارروائیوں میں بین الاقوامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کا سہارا لیا جائے گا جب کہ زمینی طور پر امریکی فوج کی قیادت میں عسکری مشیران بھی شریک ہوں گے۔
-
امریکی بری فوج کا موصل آپریشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
نینویٰ میں عراقی فوج کے آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع
مشرق وسطی -
عراق: بدعنوانیوں کی تحقیقات کے لیے اسپیکر کو حاصل استثنیٰ ختم
عراق کی پارلیمان نے اسپیکر اور دو ارکان کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات ...
مشرق وسطی -
عراق: داعش نے کرکوک میں 52 افراد زندہ جلا ڈالے
روس کے سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ عراق کے جنگ زدہ شہر کرکوک میں الحویجہ کے مقام ...
مشرق وسطی