اہم عراقی شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کی کارروائی
عراق کے فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے سرکاری فوج اور انسداد دہشت گردی کے خصوصی یونٹیس نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے موصل کے اہم شہر القیارہ کو داعش کے انتہا پسندوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے منگل کو علی الصباح کئی اطراف سے فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
عراقی حکام کے مطابق فوجی کارروائی میں کوشش کی جا رہی ہے کہ علاقے کے عام شہری زیادہ سے زیادہ محفوظ رہیں کیونکہ داعش آپریشن سے بچنے اور اسے ناکام بنانے کے لئے انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر سکتی ہے۔
ناحیہ القیارہ کا شہر انتہائی فوجی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سرکاری فوج اس مقام کا کنڑول حاصل کرنے کے لئے موصل کو داعش کے چنگل سے چھڑانے کے معرکہ کا آغاز کرے گی۔