ایران خطے کو فرقہ واریت کی بھٹی میں جھونکنا چاہتا ہے : یمنی صدر
یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے ایک مرتبہ پھر ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے ملک میں باغی ملیشیاؤں کو سپورٹ کر رہا ہے۔ ہادی کے مطابق ایران خطے کو فرقہ وارانہ تنازع کی بھٹی میں جھونکنا چاہتا ہے جس کا مقصد جزیرہ عرب کو تباہ کرنا ہے۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ہادی نے یہ بات منگل کے روز امیر قطر الشيخ تميم بن حمد آل ثانی سے ٹیلفونک رابطے مییں کہی۔ انہوں نے یہ رابطہ یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج میں شامل قطری فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کے سلسلے میں کیا تھا۔
اس موقع پر یمنی صدر نے باور کرایا کہ باغی ملیشیاؤں کے خلاف کامیابی کو بہت جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمنی عوام فرقہ وارانہ ملیشیاؤں کے مقابلے کے دوران قطر اور عرب اتحاد کے بقیہ ممالک کے اپنے ساتھ کھڑے ہونے کو ہر گز نہیں بھولیں گے۔
دوسری جانب امیر قطر نے باور کرایا کہ ان کا ملک ہر سطح پر یمن کی مدد جاری رکھے گا یہاں تک کہ یمن کی سرزمین پر امن و استحکام کا دور دورہ ہوجائے اور یمن خطے میں اپنے فعال کردار کی جانب لوٹ آئے۔
-
یمن: اتحادی فوج کے فضائی حملے میں میزائل فیکٹری تباہ
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے کل منگل کو ...
بين الاقوامى -
قطر نے یمن میں اپنے 3 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی
یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کی غرض سے سعودی عرب کی قیادت میں 'بحالی امید ...
مشرق وسطی -
یمن : حوثی باغیوں کی بچھائی بارودی سرنگوں سے شہریوں کی ہلاکتیں
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ ( ایچ آر ڈبلیو) نے اپنی تازہ رپورٹ میں ...
بين الاقوامى