عراق:ماتمی جلوسوں میں دھماکے،11 ہلاک، 40 زخمی
عراقی پولیس اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سوموار کی شام دارالحکومت بغداد میں اہل تشیع کے ماتمی جلوسوں میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 11 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اہل تشیع کے ماتمی جلوسوں پر خود کش بم حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامی عراق وشام ’داعش‘ کہلوانے والی شدت پسن تنظیم نے قبول کی ہے۔ داعش کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بغداد میں شہادت امام حسین کی یاد میں جلوس نکالنے والوں کو نشانہ بنایا ہے۔
بغداد سے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے جنوبی قصبے العامل میں ایک جلوس پرحملہ کیا جس میں چھ افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔ دوسرا خودکش حملہ مشرقی بغداد میں المشتل کے مقام پر نکالے گئے جلوس پر کیا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
-
بغداد میں ایک اور خودکش بم دھماکا ، 9 افراد ہلاک ،30 زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے میں منگل کے روز خودکش بم دھماکے ...
مشرق وسطی -
بغداد میں داعش کا خودکش بم دھماکا ، سات افراد ہلاک
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بمبار نے ایک تجارتی شاہراہ پر خود کو دھماکے سے ...
مشرق وسطی -
بغداد ایک بار پھر ہولناک بم دھماکوں سے لرز اٹھا
زور دار دھماکوں سے 57 ہلاک اور زخمی
مشرق وسطی