شام: دمشق میں روسی سفارت خانے پر راکٹ حملے

راکٹ حملے شام میں امن کی کوششیں تباہ کرنے کی سازش ہیں: ماسکو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اس کے سفارت خانے کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بدھ کو دمشق میں موجود روسی سفارتخانے پر دو بار راکٹ حملے کیے گئے۔ تازہ راکٹ حملے اشتعال انگیزی اور شام میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک راکٹ سفارت خانے کے آڈیٹوریم کی عمارت میں گرا جب کہ دوسرا راکٹ سفارتی کمیشن کے قریب گرا ہے۔ یہ راکٹ حملے اس وقت کیے گئے جب علاقے میں روسی ٹیمیں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا آپریشن جاری رکھے ہوئے تھیں۔

خیال رہے کہ دمشق میں روسی سفارت خانہ المزرعہ کے مقام پر قائم ہے۔ مئی سنہ 2015ء کے بعد ماسکو کا سفارت خانہ متعدد بار راکٹ حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ مئی 2015ء میں سفارت خانے پر داغے گئے ایک ہاون راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

روس شام کا اتحادی ہے اور اس کی فوجیں گذشتہ ڈیڑھ سال سے شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کررہی ہیں۔ روس اپنے سفارت خانے پر حملوں کا الزام شامی باغیوں پر عاید کرتا چلا آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں