فلسطینی کی فائرنگ، چاقو کے وار سے چار اسرائیلی زخمی`
اسرائیلی پولیس کے مطابق صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں بتا تکفا کے شہر کے ایک مصروف بازارمیں ایک فلسطینی کی فائرنگ اور چاقو کے حملے میں کم سے کم چار اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے سے تل ابیب آیا تھا۔ فائرنگ اور چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی پولیس ترجمان میکی روزن فیلڈ نے بتایا کہ غرب اردن سے آئے ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار نے تل ابیب کے مشرق میں 10 کلو میٹر دور بتاح تکفا میں ایک بازار میں یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں دواسرائیلی زخمی ہوگئے۔ دو افراد چاقو کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لینے کے بعد اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین میں اکتوبر 2015ء کو شروع ہونے والی عوامی مزاحمتی تحریک میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر چاقو سے حملوں، فائرنگ اور گاڑیوں تلے کچلنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل تشدد کی تازہ لہر کا قصور وار فلسطینی قیادت کو ٹھہراتا ہے۔ صہیونی ریاست کا کہنا ہے کہ فلسطینی لیڈر شپ اسرائیل کے خلاف عام شہریوں کو اکسا رہی ہے۔ مگر فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کےسیکیورٹی ادارے اسرائیلیوں پرہونے والے حملوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ تشدد پر اکسانے کا الزام قطعا بے بنیاد ہے۔ البتہ فلسطینی اتھارٹی خود مختار فلسطینی مملکت کےقیام کے لیے سیاسی سطح پر جدو جہد کر رہی ہے۔
-
داعش نے اسرائیل پر راکٹ داغنے کی ذمے داری قبول کر لی
داعش تنظیم نے بدھ کی شب اسرائیل کے شہر ایلات پر ہونے والے راکٹ حملے کی ذمے داری ...
مشرق وسطی -
یورپ کا اسرائیل پر "بستیوں سے متعلق قانون" پر عدم عمل درامد پر زور
یورپی یونین کی وزیر خارہ فیڈریکا موگرینی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ یہودی آباد ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی قانون فلسطین پرحملہ، عالمی عدالتوں میں جائیں گے:محمود عباس
یہودی کالونیوں کی کثرت غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کوشش:فرانس
مشرق وسطی