خراب کارکردگی، ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 21 عمرہ کمپنیاں معطل
سروس کے بہترین معیار کے لیے مسلسل جائزہ ضروری ہے
وزارتِ حج و عمرہ نے گذشتہ سیزن میں مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے پر عمرہ سروس فراہم کرنے والی 21 کمپنیوں کو معطل کر دیا ہے۔
کمپنیوں کے جائزوں سے سروس کے معیار میں کمی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ یہ احکام حجاج کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
نیز کہا، معطل کردہ کمپنیوں میں سے 15 ضروری تشخیصی معیارات حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور چھے ضوابط کی ایسی خلاف ورزیوں کی مرتکب پائی گئیں جن کے لیے اصلاحی کارروائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارا تشخیصی نظام سروس کے معیار اور ضوابط کی تعمیل کی پیمائش کرنے والے آپریشنل اور نگران اشاروں پر مبنی ہے۔
یہ نظام اس مقصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ خدمت فراہم کرنے والوں کے درمیان مسابقت بہتر ہو، کارکردگی کا معیار بلند ہو اور عمرہ زائرین اور مسجدِ نبویؐ میں آنے والوں کو ایک محفوظ اور پرلطف تجربہ فراہم کر کے سعودی ویژن 2030 کے اہداف میں معاونت ملے۔
وزارت نے کہا ہے کہ وہ ضوابط کا نفاذ جاری رکھے گی اور کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی جس سے سروس کے معیار پر منفی اثر ہو یا حجاج کو اپنے حقوق کے معاملے میں سمجھوتہ کرنا پڑے۔
نیز کہا، عمرہ سروس فراہم کرنے والوں کا مسلسل جائزہ اس شعبے کی ترقی اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کا ایک کلیدی طریقہ کار ہے۔
-
ایرانی حملوں کا اعادہ... سعودی عرب کی جانب سے مذمت اور تصادم سے گریز کی اپیل
مملکت کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والے تعمیری مذاکرات کو مکمل ...
مشرق وسطی -
پاکستانی ثالثی کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب سمیت 5 ملکی اجلاس منعقد ہو گا
"العربیہ" کے ذرائع نے آج انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا جائزہ لینے ...
بين الاقوامى -
عالمی سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا عزم
سعودی وزیرِ سیاحت نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز کے باوجود یہ شعبہ اپنی لچک کی بدولت ...
مشرق وسطی