شاہ سلمان کو الوداع کرنے انڈونیشیا میں عوام کا سمندر امڈ آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے تاریخی دورہ ایشیا کے دوران وہاں کی حکومتوں اور عوام نے معزز مہمان کا جس والہانہ محبت سے استقبال کیا اسی محبت کے جذبات کے تحت شاہ سلمان کو اور ان کے ساتھ آنے والے دوسرے مہمانوں کو الوداع بھی کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انڈونیشیا میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا سرکاری اور عوامی سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جب شاہ سلمان رخصت ہونے لگے تو عوام الناس کا ایک جم غفیر انہیں الوداع کرنے سڑکوں پر امڈ آیا۔

انڈونیشیا میں شاہ سلمان کے الوداع کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام کے پرجوش نعروں میں الوداع کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں سڑک کے دونوں کناروں پر شاہ سلمان کے قافلے کو الوداع کرنے کے لیے ہزاروں مرود،خواتین اور بچے جمع ہیں۔ اس ویڈیو میں انڈونیشیا کے عوام نے شاہ سلمان کے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے اس سے ان کی سعودی عرب کے ساتھ محبت وعقیدت کا برملا اظہار ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان کے دورے سے چالیس سال پیشتر ان کے بھائی شاہ فیصل بن عبدالعزیز مرحوم نے ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تھا۔ گذشتہ بدھ کو شاہ سلمان انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر جکارتا پہنچے۔ قبل ازیں انہوں نے ملائیشیا کا دورہ کیا۔ دونوں مسلمان ممالک کی حکومتوں اور عوام نے شاہ سلمان کا والہانہ استقبالہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں