شام: منبج کے اطراف امریکا کی 43 "ٹینک اور بکتر بند" بردار گاڑیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کی 43 ٹینک اور بکتر بند بردار گاڑیاں شام کے شہر منبج کے بیرونی اطراف پہنچ گئی ہیں۔

گروپ کے مطابق یہ عسکری گاڑیاں داعش کے خلاف متوقع فیصلہ کن معرکے میں "سیرئن ڈیموکریٹک فورسز" کی معاونت کریں گی جن کو بین الاقوامی اتحاد کی سپورٹ حاصل ہے۔

اس سے قبل امریکا کے زیر قیادت اتحادی افواج نے 400 امریکی فوجیوں کو اضافی طور پر شام ارسال کیا تھا۔ ان فوجیوں کو مختلف مقامات پر تعینات کی گیا تاکہ انقرہ اور واشنگٹن کے حمایت یافتہ شامی گروپوں کے درمیان جھڑپ نہ ہو۔

دوسری جانب شامی کارکنان کے مطابق شامی افواج نے حلب کے مشرقی نواح میں واقع منبج میں رہ جانے والی بقیہ مقامی آبادی کو جبری طور پر جبرین قصبے میں حراست کے کیمپوں میں منتقل کر دیا۔ کارکنان نے یہ بھی بتایا کہ " سیرین ڈیموکریٹک فورسز" منبج کے باسیوں کو اپنے گھروں کو لوٹنے سے روک رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں