"پابندی کا شکار" ممالک کے مسافر بھی امریکا آ سکتے ہیں:ایمریٹس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دبئی کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ امریکی ذمے داران نے فضائی کمپنی کو اس امر سے آگاہ کیا ہے کہ امریکی وفاقی عدالت کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر عمل درامد معطل کیے جانے کے بعد زیرِ پابندی آنے والے ممالک کے شہری بھی امریکا کا سفر کر سکتے ہیں۔

ترمیم کے بعد چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کا قانون نافذ العمل ہونے سے چند گھنٹے قبل ہاوائی میں وفاقی عدالت کے جج نے بدھ کے روز اس نئے صدارتی فرمان پر عمل درامد معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ایمریٹس فضائی کمپنی کی ترجمان نے برطانوی نیوز ایجنسی کو ای میل کے ذریعے ارسال کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا میں کسٹم اور سرحدی حکام کی انتظامیہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سفری دستاویزات مکمل ہونے کی صورت میں ایران ، لیبیا ، شام ، صومالیہ ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کے امریکا کے سفر کو قبول کر لیا جائے گا۔

ترجمان کے کے مطابق ایمریٹس فضائی کمپنی کی جانب سے امریکی رپورٹ کے مندرجات کی پابندی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں