حماۃ شہر پر قبضے کے لیے اپوزیشن اور اسدی فوج میں لڑائی
اسدی فوج محصور، شہر صرف چار کلو میٹر دور رہ گیا
شام کے مغربی شہر حماۃ میں اسدی فوج اور اپوزیشن کے مسلح گروپوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق شامی اپوزیشن کے حمایت یافتہ گروپوں نے حماۃ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ حماۃ شہر کا مرکز اپوزیشن فورسز سے صرف چار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور باغی تیزی کے ساتھ شہر کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔
بدھ کے روز اپوزیشن کے مختلف گروپوں نے حماۃ پر قبضے کے لیے ایک زور دار حملہ کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن نے تلہ الصفوح، الشیر اور متعدد دیگر مقامات پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
قبل ازیں شمالی حماۃ میں معردس اور صوران قصبوں پر اپوزیشن گرپوں نے کنٹرول حاصل کر کے شامی فوج کو وہاں سے نکال باہر کیا تھا۔
اپوزیشن گروپ ’جیش النصر‘ نے بدھ کے روز حماۃ کے ملٹری اڈے کو ‘گراڈُ راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ جنگجوؤں نے فوجی اڈے پر دو جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ شمالی شام میں صوران کے مقام پر تحریک الشام گروپ نے بارود سے بھری دو کاروں سے خود کش حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں شامی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
ادھر سپریم مذاکراتی کونسل کے ترجمان منذر ماخوس نے کہا ہے کہ اپوزیشن فورسز تیزی کے ساتھ دمشق کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پیش قدمی کےحوالے سے جلد ہی حیران کن نتائج کی خبریں سامنے آئیں گی۔
-
شام میں اسرائیلی حملے.. نیتنیاہو نے روسی موقف بیان کر دیا
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو کا کہنا ہے کہ شام میں حزب اللہ کے لیے جانے والے ...
مشرق وسطی -
شام : امریکی اتحادیوں کا اسکول پر فضائی حملہ، 33 افراد ہلاک
شام کے شمالی صوبے الرقہ میں ایک اسکول پر امریکا کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملے ...
مشرق وسطی -
شام میں صہیونی فوج کے فضائی حملے پر ماسکو میں اسرائیلی سفیر سے احتجاج
روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں متعیّن اسرائیلی سفیر کو طلب کیا ہے اور ان سے شام ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی طیاروں کے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے
"العربیہ" نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شام میں ...
مشرق وسطی -
شام: اِدلب میں امریکی حملے مین القاعدہ کے متعدد ارکان ہلاک
امریکی فوج کی جانب سے شمالی شام میں اِدلب میں القاعدہ تنظیم کے خلاف حملے کی تصدیق ...
مشرق وسطی -
امریکا کا شمالی شام میں ایک ہزار اضافی فوجی بھیجنے کا منصوبہ
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الرقہ شہر کو داعش تنظیم سے ...
بين الاقوامى