شام کی مزید متعدد شخصیات اور ادارے امریکا میں بلیک لسٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزارت خزانہ نے شام میں صدر بشار الاسد کے مقرب پانچ اداروں اور پانچ مزید اہم شخصیات کو شہریوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے بلیک لسٹ کی گئی شامی شخصیات کی فہرست مین بشار الاسد کے مقرب محمد عباس کا نام بھی شامل ہے۔ محمد عباس بشار الاسد کے خالہ زاد رامی مخلوف کا انتہائی قریبی ساتھی ہے۔ رامی مخلوف پر امریکا نے سنہ 2008ء میں پابندیاں عاید کی تھیں۔

امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ محمد عباس نامی شخص رامی مخلوف کے مالی امور کا انچارج ہے۔ اس کے علاوہ المخلوف کی قائم کردہ البستان چیئرٹی فاؤنڈیشن پر بھی پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔

بلیک لسٹ کی گئی دیگر شخصیات میں رامی المخلوف کے دو بھائی ایہاب مخلوف اور ایاد مخلوف شامل ہیں۔ ان پر رامی المخلوف کی مدد اور عالمی اقتصادی پابندیوں کی خلافو ورزی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ایہاب مخلوف شام میں موبائل فون سروس مہیا کرنے والی ’سیرٹل‘ کمپنی کا وائس چیئرمین ہے۔

پابندیوں کی زد میں آنے والی شامی شخصیات اور اداروں کے ساتھ امریکا میں ہرطرح کا لین دن اور تعلق پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں