سعودی شیعہ عالم دین کی زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین علی الناصر السلمان نے گذشتہ روز العوامیہ کے مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیعہ عالم دین نے العوامیہ کے علاقے المسورہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے ملک میں قیام امن کے لیے مملکت کے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ چند روز پیشتر القطیف گورنری کی المسورہ کالونی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ میں متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے القطیف کی المسورۃ کالونی کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنا شروع کر رکھا تھا تاہم سیکیورٹی حکام دہشت گردوں کو ان کےمقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں