شام:الطبقہ شہر میں سیکڑوں اجتماعی قبروں کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں داعش کے خلاف سرگرم ’کرد ڈیموکریٹک فورس‘ نے داعش سے چھڑائے گئے الطبقہ شہر میں سیکڑوں اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے۔ اس اجتماعی قبرستان میں داعش کےہاتھوں مارے جانے والے شامی فوجیوں، سرکاری ملازمین اور دیگر افراد کو دفن کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق ’کرد ڈیموکریٹک فورس‘ کے مطابق اجتماعی قبرستان الطبقہ شہر کے مشرق میں چار کلو میٹر کی مسافت پر صحراء میں سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الطبقہ کے اجتماعی قبرستان میں داعش کے ہاتھوں مارے جانے والے شامی فوجیوں اور سنہ 2014ء میں شہر پرقبضے کے بعد گرفتار کرکے موت کے گھاٹ اتارے جانے والے سرکاری ملازمین کو دفن کیا گیا۔

خیال رہے کہ شام میں متعدد مقامات پر اجتماعی قبروں کے انکشافات کیے جاتے رہے ہیں۔ سنہ 2016ء میں داعش کی جانب سے قائم کردہ ایک اجتماعی قبرستان تدمر شہر میں بھی سامنےآیا تھا جس میں سیکڑوں شامی فوجیوں کو دفن کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں