سمندری آئل ٹینکر پر امریکی حملے کے بعد لا پتا تین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کی تصدیق

امریکہ کا کہنا ہے کہ جہاز نے ہدایات پر عمل نہیں کیا اور وہ ایران سے تیل لے جا رہا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

جمعرات کو خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر پر امریکی حملے کے نتیجے میں لا پتا ہونے والے تین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ تصدیق بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے بھارتی وزیر سربنندا سونووال کی جانب سے سامنے آئی ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے اس جہاز پر "نشانہ بند" حملہ کیا جس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا تھا اور وہ ایران سے تیل لے جا رہا تھا۔

اس سے قبل بھارت میں ملاحوں کی یونین کے جنرل سکریٹری منوج یادیو نے اعلان کیا تھا کہ سلطنت عمان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز پر امریکی حملے کے بعد دو بھارتی ملاح ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک ابھی بھی لا پتا ہے۔

یادیو نے "آنی" ایجنسی کو دیے گئے بیان میں کہا "میرے پاس موجود تازہ ترین معلومات کے مطابق، دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ چیف انجینئر لا پتا ہے"۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹوں میں عمان کی بحریہ کی مدد سے 21 ملاحوں کو بچا لینے کی اطلاع دی گئی تھی۔

رواں ماہ 9 جون کو پالاؤ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر "اسٹیبیلو" خلیج عمان میں امریکی حملے کا نشانہ بنا۔ اس پر 24 بھارتی ملاح سوار تھے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اطلاع دی کہ "امریکی طیارے نے ہائی پریسجن گولہ بارود کا استعمال کیا، کیونکہ جہاز کے عملے نے امریکی فوجیوں کی ہدایات پر عمل کرنے سے بار بار انکار کر دیا تھا۔"

بھارتی ملاحوں کی یونین کے جنرل سکریٹری نے واضح کیا کہ امریکہ کو جہاز پر موجود ملاحوں کی شہریت کے بارے میں علم تھا۔ انہوں نے مزید کہا "میں اس بات پر یقین کرنے سے سختی سے انکار کرتا ہوں کہ امریکہ کے پاس جہاز پر موجود افراد کی شہریت کے بارے میں معلومات نہیں تھیں، یہ بات نا ممکن ہے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملاحوں کے ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بھی جہاز کو قبضے میں لیا جا سکتا تھا۔

گذشتہ روز10 جون کو بھارت نے عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر حملے پر سخت احتجاج درج کرانے کے لیے امریکی ناظم الامور جیسن مکس کو طلب کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کی اور مشرق وسطیٰ میں تجارتی جہازوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے بند کرنے اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے جہاز رانی کی آزادی کو جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں