سیناء میں 23 مصری فوجیوں کی ہلاکت ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی
داعش تنظیم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں شمالی سیناء میں مصری فوج کی تعیناتی کے مقامات پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ جمعے کے روز ہونے والی اس کارروائی میں 23 فوجی ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے تھے۔
مصری فوج کی جانب سے رفح کے جنوب میں واقع علاقے البرث میں فوجی چیک پوائنٹ پر حملہ کرانے والے مسلح عناصر کا تعاقب جاری ہے جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹر علاقہ کلیئر کرانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
مصری فوج کے عسکری ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والی فورسز نے شمالی سیناء میں رفح کے جنوب میں دہشت گرد عناصر کے حملے کو پسپا کر ڈالا جس کے دوران 40 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق حملے اور جھڑپوں کے دوران ایک بریگیڈ کمانڈر کرنل احمد منسی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ فوج نے الجورہ کے ہوائی اڈے کے قریب واقع گاؤں النقیزات کی مسجد الملاحی اور اطراف کے گھروں میں روپوش دہشت گردوں کا محاصرہ بھی کر لیا۔
دہشت گردوں نے مصری فوج کے بریگیڈ پر تقریبا 12 فور وہیل ڈرائیو گاڑیوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کے ساتھ حملے کی کوشش کی۔ انہوں نے کارروائی کے آغاز میں گولہ بارود سے بھری دو گاڑیوں کے دھماکے بھی کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کارروائی کو پسپا کر ڈالا اور چند ہی منٹوں میں اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جائے مقام پر پہنچ کر جوابی کارروائی کی۔ اس دوران 8 فور وہیل ڈرائیو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں اور اس میں سوار افراد مارے گئے۔
-
خطے میں جاری بحرانوں پرامریکا اور مصر کا موقف یکساں ہے: السیسی
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر ...
بين الاقوامى -
مصر: ھجوم نے خاتون کو تشدد کے بعد کھمبے سے باندھ دیا
نہتی خاتون پر تشدد کے الزام میں 13 مشتبہ افراد گرفتار
بين الاقوامى -
مصر: شوہر نے بیوی اور بچی ذبح کرڈالیں، سبب عجیب!
مصر میں ایک شخص نے ایک عجیب وغریب وجہ کی بناء پر اپنی بیوی اور ایک ڈیڑھ ماہ کی بچی ...
بين الاقوامى