عراق : کُرد وفد کا کردستان کی خود مختاری سے متعلق ریفرنڈم پر اصرار
عراقی دارالحکومت بغداد کا دورہ کرنے والے کُردستان کے وفد نے کہا ہے کہ خود مختاری سے متعلق ریفرنڈم ہر گز ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ وفد کے مطابق یہ امر اب کردستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ریفرنڈم کو مقررہ وقت پر کرایا جائے۔
ادھر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کردستان کے وفد کے ساتھ ملاقات کو دوستانہ قرار دیا۔ العبادی کے مطابق بغداد اور اربیل کے درمیان عراق کی وحدت سمیت تمام تر معلق مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ریفرنڈم کے حوالے سے کرد اصرار کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں نمایاں ترین ترکی کا موقف ہے۔ انقرہ حکومت اس ریفرنڈم کو عراقی آئین کی خلاف ورزی شمار کرتی ہے۔ ترکی اس امر سے خبردار کر چکا ہے کہ یہ ریفرنڈم خطے کے عدم استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
دوسری جانب ترک میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف اچانک دورے پر انقرہ پہنچے ہیں جہاں وہ متعدد معاملات پر بات چیت کریں گے ، ان میں کرد ریفرنڈم سرفہرست ہے۔
ایران اور ترکی کے درمیان رابطہ کاری اس حانب اشارہ ہے کہ تہران اور انقرہ کرد ریفرنڈم کو روکنے کے لیے اکٹھی کوششیں کر رہے ہیں۔ بالخصوص اس اندیشے کے تحت کہ یہ اقدام ترکی اور ایران کے کردوں کو بھی علاحدگی کا حوصلہ دے گا۔
-
ہمارے بغیر بشارالاسد کے اقتدار کا تختہ الٹ چکا ہوتا: الحشد الشعبی
ملیشیا عراق کے مغربی صوبے الانبار میں سرحد پر کنٹرول کے لیے فوج سے محاذ آراء ہے
مشرق وسطی -
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہیں:بحرین
خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ اعلیٰ اختیاراتی سرکاری ...
مشرق وسطی -
عراق: جنگی کارروائی کے دوران میں دو امریکی فوجی ہلاک ، پانچ زخمی
عراق کے شمالی علاقے میں ایک جنگی کارروائی میں دو امریکی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ...
مشرق وسطی