تلعفر سے 40 ہزار عراقی فرار ہو چکے ہیں : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی افواج اور داعش کے شدت پسندں کے درمیان جاری معرکے کی وجہ سے تلعفر شہر اور اس کے اطراف سے کم از کم 40 ہزار شہری راہ فرار اختیار کر چکے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ اور اس کے ساتھ کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو اُن افراد کی تعداد کا علم نہیں جو ابھی تک لڑائی کے علاقوں میں موجود ہیں تاہم توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ہزاروں مزید افراد بھی فرار کا راستہ اختیار کریں گے۔
یاد رہے کہ عراقی افواج نے اتوار کے روز تلعفر کو واپس لینے کے لیے عسکری آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ تلعفر کو عراق میں داعش کا ایک آخری مضبوط گڑھ شمار کیا جاتا ہے۔
-
العبادی کا تلعفر آپریشن کے آغاز کا اعلان ، الحشد الشعبی ملیشیا بھی شریک
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اتوار کو صبح سویرے تلعفر شہر کو واپس لینے کے لیے ...
مشرق وسطی -
عراق : تلعفر بھیجی جانے والی فوجی کمک کرکوک میں
عراق کے صوبے کرکوک میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں وسیع پیمانے پر عسکری ...
مشرق وسطی -
’تلعفر‘ میں آپریشن جاری، 17 داعشی جنگجو ہلاک
عراقی فوج کی جانب سے شمالی شہر تلعفر اور اس کے اطراف میں دولت اسلامیہ ...
مشرق وسطی