اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف نئی لڑائی کے لئے کمر کس لی؟
تاریخ کی سب سے بڑی اسرائیلی فوجی مشقوں کا آغاز آج سے ہو رہا ہے
اسرائیلی فوج آج بروز منگل اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر رہا ہے۔ مشقوں میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے خلاف لڑائی کا سوانگ بھرا جائے گا۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا 20 برسوں کے دوران یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ سے لڑائی کی صورت میں پیش آنے والے متوقع سیناریوز کو ذہن میں رکھ کر ان مشقوں کی پلاننگ کی گئی ہے کہ ایسی صورت میں صہیونی فوج کیسی کارروائیاں کرے گی۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط ایک اور فوجی ذریعے نے بتایا کہ مشقوں میں ہزاروں فوجی شریک ہوں گے جن میں ریزرو فوج کے اہلکار، لڑاکا بحری، جیٹ فائٹرز اور آبدوزیں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج مشقوں کے دوران دو فوجی فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کی مہارت کا بھی عملی مظاہرہ کریں گے۔ نیز بغیر ڈرائیور ٹرک اور پائیلٹس فضائی فائر بریگیڈ استعمال کر کے ریسکیو آپریشن بھی انہی مشقوں کا حصہ ہیں۔
اسرائیل ان مشقوں کی تیاری ڈیڑھ سال پہلے سے کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سکیل کی مشقیں اس سے قبل اسرائیل نے 1998 میں کی تھیں جب صہیونی فوج شام سے لڑائی کے مختلف منظر سیناریو کا سامنا کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھا۔
-
ایران: دو روزہ جنگی مشقیں، میزائل بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے
جنگی مشقوں میں بری اور فضائی افواج شامل ہیں
مشرق وسطی -
امریکا،اردن کی برّی ،بحری اور فضائی مشترکہ جنگی مشقیں
دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے عقبہ کی بندر گاہ کے نزدیک فرضی کارروائی
بين الاقوامى -
ترکی اور قطری فوج کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری
خلیجی ریاست قطر اور ترکی کی فوج کی مشترکہ مشقیں منگل سے دوحہ میں جاری ہیں۔ ان فوجی ...
بين الاقوامى