سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ، شدّت پسندوں کا آخری پَتّہ بھی گیا
سعودی فرماں روا کی جانب سے مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کا دیا جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ سعودی حکومت اس بات کی شدید خواہش رکھتی ہے کہ عورت معاشرے کا ایک فعّال عنصر ہو اور اس حق سے فیض یاب ہو جو سماجی وجوہات کی بنا پر معلق تھا۔
سعودی عرب میں مختلف میدانوں میں اصلاحات اور بہبود کا سفر جاری ہے۔
خواتین کے گاڑی چلانے سے متعلق فیصلہ اس بات کو باور کراتا ہے کہ سعودی معاشرہ ترقیاتی اقدامات کو قبول کرنے کی قدرت رکھتا ہے اور معاشرے میں جو امور معطّل تھے وہ اب قصّہِ پارینہ بن چکے ہیں۔
گزشتہ برسوں کے دوران مذہبی شدت پسندوں نے عورت کے ہر شرعی حق پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس میں خواتین کا گاڑی چلانا بھی شامل ہے۔ تاہم منگل کے روز سامنے آنے والا تاریخی فیصلہ اس جانب اشارہ ہے کہ اس فیصلے کو سعودی عرب کی سینئر علماء کمیٹی میں اکثر ارکان کی موافقت حاصل ہے۔
شاہی فرمان پر عمل درامد کے لیے متعلقہ ادارے اور حکام آئندہ سال جون تک تمام تر مطلوبہ امور اور انفرا اسٹرکچر کی فراہمی پر کام کریں گے جن میں ٹریفک سکیورٹی اینڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ سکھانے والے ادارے شامل ہیں۔
-
سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنا ایک مثبت اقدام ہے : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے مملکت ...
مشرق وسطی -
سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر "ایوانکا" نے یہ کہا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مملکت میں ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے ...
بين الاقوامى -
یو این سربراہ کا سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کا خیر مقدم
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کی جانب ...
بين الاقوامى